آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے  ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور( کورٹ رپورٹر)آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت سے بچوں کا باہر نکلنا مشکل ہوچکا ہے۔

 کتوں کو تلف کرنے کے لیے عدالتی فیصلے پر بھی عمل نہیں ہورہا ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، متعلقہ محکموں کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات دیئے جائیں ، درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک کو فریق بنایا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں