جنرل ہسپتال: 200پاکستانی اور10غیر ملکی ڈاکٹرز کی تربیت مکمل

جنرل ہسپتال: 200پاکستانی اور10غیر ملکی ڈاکٹرز کی تربیت مکمل

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کو یہ اعزاز حاصل ہے۔۔۔

 کہ وہ ملکی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے ڈاکٹرز کو بھی مختلف شعبوں میں عالمی معیار کی طبی تعلیم و تربیت فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اور پی جی ایم آئی کے اساتذہ کی خدمات کا دیگر ممالک بھی اعتراف کرتے ہیں اور نوجوان آرتھو کنسلٹنٹس کے لئے منی فیلو شپ پروگرام کے تحت 200پاکستانی اور 10غیر ملکی ڈاکٹرز نے آرتھو پیڈک اور سپائن سرجری کی مختلف سپیشلائزیشن میں اپنی تربیت مکمل کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج الفرید ظفر نے منی فیلوشپ کے 10ویں بیج کے مکمل ہونے پر تقسیم اسناد کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ انہوں نے پروفیسر محمد حنیف اور اس پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیراز ملک کی کاوشوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں