رضاکار وں کی تنخواہیں بڑھانے کے اعلان پر عملدرآمدنہ ہوا

رضاکار وں کی تنخواہیں بڑھانے کے اعلان پر عملدرآمدنہ ہوا

لاہور (عمران اکبر)محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کار بنیادی تنخواہ سے محروم،کبھی اعزازیہ کئی کئی ماہ لیٹ اور کبھی وردیاں شارٹ رہتی ہیں۔

ڈیوٹی پوائنٹ تک ٹرانسپورٹ بھی مہیا نہ کی گئی۔شہری دفاع کے عالمی دن پر رضاکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تنخواہ 25 ہزار کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نا کیا جا سکا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے بھیجی گئی سمری بھی صرف کاغذی کارروائی تک محدودہے ، سول ڈیفنس کے رضا کار مہنگائی کے دور میں ماہانہ 17916 روپے اعزازیہ وصول کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے دفاتر اور گھروں میں سول ڈیفنس رضاکار بطور ڈرائیور ،نائب قاصد اور سکیورٹی جیسے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں