پی ایچ اے کا شہر کی بڑی شاہراہوں کوخوبصورت بنانیکا فیصلہ

پی ایچ اے کا شہر کی بڑی شاہراہوں کوخوبصورت بنانیکا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے کا صوبائی دارالحکومت کی مین شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ، قرطبہ چوک ، جیل روڈ تا صدیق سنٹر تک پھولوں کے خوبصورت پلانٹر ز لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔

 پی ایچ اے نے بہار شجرکاری کا پلان بھی مرتب کر لیا ، پی ایچ اے بہار شجرکاری میں شہر کی مین شاہراہوں ،خالی جگہوں اور پارکوں میں 50 ہزار درختوں اور پودوں کی شجرکاری کریگا،ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ مین شاہراہوں پر بہار شجرکاری مہم کے تحت پھولوں ، پودوں اوردرختوں کی شجرکاری بھی جاری ہے ۔ پی ایچ اے بہار شجرکاری میں اس سال ٹارگٹ سے بڑھ کر پودوں اور درختوں کی شجرکاری کا ہدف پورا کریگا ۔ جیل روڈ کو رنگا رنگ اورمنفرد پھولوں کے پلانٹرز سے سجایا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں