واسا لاہور کا سکاڈا آٹومیشن سسٹم کی تنصیب میں دلچسپی

واسا لاہور کا سکاڈا آٹومیشن سسٹم کی تنصیب میں دلچسپی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )نیشنل سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس یو ای ٹی پشاور کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ہوئی، ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔

ڈاکٹر گل خان نے ایکواکیور پراجیکٹ کے حوالے بریفنگ دی، سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز ،ٹیوب ویلز کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز سے پانی کی بچت سمیت ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا، آرٹیفیشل سسٹم کی تنصیب سے پانی کے ترسیلی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ واسا لاہور نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکاڈا آٹومیشن سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے اظہار دلچسپی کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ واسا لاہور مرحلہ وار اپنے ڈسپوزل سٹیشنز اور ٹیوب ویلز کو سکاڈا آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرے گا۔ شوکت خانم ڈسپوزل سٹیشن پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے واسا لاہور ایک سال میں 70 لاکھ روپے کی بجلی کی بچت کر چکا ہے ۔واسا لاہور نشتر ٹاؤن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکاڈا آٹومیشن سسٹم جلد پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں