خواتین الیکشن میں ہراول دستے کا کردار ادا کرینگی :جماعت اسلامی

 خواتین الیکشن میں ہراول دستے کا کردار ادا کرینگی :جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے خواتین الیکشن میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔

ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام دنیا کے سب بڑا انسانی ترازو بنا نے کے ریکارڈ اور خواتین کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر نے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر امور خارجہ سمیعہ راحیل قاضی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ سعید،ناظمہ حلقہ لاہور عظمیٰ عمران نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مجاہد خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انتخابات میں انقلاب کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گی۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم بر سر اقتدار آکر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں