ڈی آراوکی زیرصدارت اجلاس،الیکشن انتظامات کاجائزہ

ڈی آراوکی زیرصدارت اجلاس،الیکشن انتظامات کاجائزہ

قصور (خبرنگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، الیکشن آفیسر علی، فوکل پرسن الیکشن عبدالوحید سندھو سمیت تمام ریٹرننگ آفیسر ز،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اورمتعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی پلان و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے تمام ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اپنی آئینی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔اختتام پر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے ڈی ای سی کی زیر نگرانی آگاہی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں