منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ماڈل سنٹرزبنانیکا فیصلہ

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ماڈل سنٹرزبنانیکا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بڑے شہروں میں ماڈل سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

یہ ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں جاری کی گئیں جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، تعلیم ، صحت، ایکسائز ،سوشل ویلفیئر کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ، ڈائریکٹر اے این ایف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ان سنٹرزکو چلانے کیلئے مینجمنٹ ماڈل تیار کیا جائے اور محکمہ سوشل ویلفیئر، تعلیم اورصحت سمیت تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کی ہیلتھ پروفائلنگ کا کام جاری رکھا جائے اورحاصل شدہ ڈیٹا کی مدد سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ منشیات کے نقصانات بارے شعور اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں آئمہ مساجد اور عمائدین علاقہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں