لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کی اپ گریڈیشن منظور

 لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کی اپ گریڈیشن منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹریننگ اکیڈمی لالہ موسیٰ کی اپ گریڈیشن کیلئے 55 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کرلیا۔

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لالہ موسیٰ اکیڈمی نجیب اسلم نے بتایا اس منصوبہ کے تحت نوتعمیر شدہ حیدر اکیڈمک بلاک آئی ٹی سنٹر، ای لائبریری، کانفرنس ہال،ٹریننگ رومز، ریسرچ سنٹر اور عائشہ ایگزیکٹو ہال کی فرنشنگ کی جائے گی جہاں سٹوریج سسٹم، واٹر سپلائی، سڑکوں کی تعمیر، واٹر ٹیسٹنگ لیب، کمپیوٹر ز کی فراہمی، فرنیچر اینڈ فکسچر، سولر سسٹم کی فراہمی، وہیکلز، چار دیواری کی تعمیر اورسی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالمنٹ کی جائے گی۔یادرہے کہ یہ منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پروگرام (PICIIP)اور حکومت پنجاب کا پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی جانب انتہائی اہم قدم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں