لیسکو:ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کیلئے میٹرز کا اجرا

 لیسکو:ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کیلئے میٹرز کا اجرا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نے جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کے لئے میٹرز کا اجراکر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے 15945 سنگل فیز میٹرز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

 صارفین نے گزشتہ سال ایک ماہ کے دوران 9 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرائے ، ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود کنکشن نہیں دیا جا رہا تھا ۔تمام سرکلز کی سب ڈویژنز کو متعلقہ فیلڈ سٹور سے میٹرز کا سٹاک اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کمپنی کے ناردرن سرکل کو 2116 ،سنٹرل سرکل 2348 جبکہ ایسٹرن سرکل کو 2276 میٹرز جاری کر دئیے گئے ۔ ساؤتھ سرکل کو 1771 سنگل فیز میٹرز جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ 31دسمبر 2022 تک جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگائے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں