انصاف آفٹر نون سکول،الیکشن تک اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملے گی

انصاف آفٹر نون سکول،الیکشن تک اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملے گی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کے لئے بری خبر،الیکشن کے انعقاد تک تنخواہیں جاری نہیں ہونگی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے الیکشن کے انعقاد تک تنخواہیں دینے سے معذرت کرلی کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے مصرف پر پابندی لگائی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ انصاف آفٹر نون منصوبہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شامل ہے ۔انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو7ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ۔صوبہ بھر میں انصاف آفٹر نون کے 7 ہزار سکول ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں