یو ای ٹی دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

یو ای ٹی دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور دنیا بھر کی 300 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی ۔

تازہ ترین فہرست کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی درجہ بندی میں 47 درجے بہتری کی ۔ سال 2023 کی رینکنگ میں یو ای ٹی چار مضامین میں ٹاپ350 اور ایک میں ٹاپ450 میں ہے ۔ تازہ ترین درجہ بندی میں، یونیورسٹی نے مکینیکل انجینئرنگ اور کیمیکل انجینئرنگ میں ہر ایک میں 50 پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے ۔عالمی درجہ بندی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں