سیکرٹری صنعت کا ماڈل بازاروں کا دورہ، آٹا فراہمی کا جائزہ

سیکرٹری صنعت کا ماڈل بازاروں  کا دورہ، آٹا فراہمی کا جائزہ

لاہور (کامرس رپورٹر،اکنامک رپورٹر) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ہربنس پورہ اور چائنہ سکیم کے ماڈل بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں قائم مراکز پر مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔

 صارفین سے دستیاب سہولیات اور مسائل کے بارے میں پوچھا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے ماڈل بازار کے سہولت سٹالز کا بھی دورہ کیا ۔سیکرٹری نے ماڈل بازار میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم، فائر فائٹنگ آلات، پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم اور شکایت سیل کو بھی چیک کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں