ناقص کارکردگی ،ایم ایس ہسپتال حسن ابدال کی جواب طلبی

ناقص کارکردگی ،ایم ایس ہسپتال  حسن ابدال کی جواب طلبی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جمال ناصرنے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال، حسن ابدال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے ہسپتالوں کے اچانک دورے کئے۔

مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے آپریشنل امور کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس ہسپتال حسن ابدال کی جواب طلبی اور دو ہیلتھ ٹیکنیشنز کے تبادلہ کے فوری احکامات جاری کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں