نومنتخب 88 مرد وخواتین لیکچرارز کی تعیناتی کے احکامات

 نومنتخب 88 مرد وخواتین لیکچرارز کی تعیناتی کے احکامات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نومنتخب 88 مرد وخواتین لیکچرارز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

بتایا گیا ہے کہ تعینات ہونے والے لیکچرارز میں سیاسیات کے 47 مرد ،شعبہ فارسی کے 8 مرد ،شعبہ لائبریری سائنس کے 9مرد اور شعبہ جرنلزم کی 24خواتین شامل ہیں ۔بذریعہ میل متعلقہ مرد وخواتین اور بذریعہ پورٹل یہ احکامات متعلقہ پرنسپلز کو بھی بھجوا دئیے گئے ہیں۔ تمام لیکچرارز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 15 روز کے اندر جوائننگ دیں۔ بتایا گیا ہے کہ بذریعہ پرنسپل ان کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ متعلقہ بورڈ، یونیورسٹی سے تصدیق کرا دی جائیں گی۔ مذکورہ اساتذہ دو سال تک ٹرانسفر کی درخواست نہیں دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں