واسا :100افسروں ، ملازموں کی کرپشن انکوائریاں التوا کاشکار

واسا :100افسروں ، ملازموں کی کرپشن انکوائریاں التوا کاشکار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا کے 100 سے زائد افسران و ملازمین کی کرپشن کیسز میں انکوائریاں التوا کا شکار ہیں، ڈائریکٹر ایڈمن نے واسا افسران کو دوبارہ یاد دہانی مراسلہ لکھ دیا۔

 انکشاف ہوا ہے کہ مقرر کردہ انکوائری افسران نے ایک سال سے انکوائری کا فیصلہ نہ کیا، انکوائریوں کا فیصلہ نہ ہونے سے کرپٹ افسران و ملازمین ایجنسی میں تعینات ہیں، مراسلے میں افسران کو پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئیں، ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں، بغیر ٹینڈر تعمیراتی کام اور ڈیزل سکینڈل کی انکوائری مکمل نہ ہوسکی جبکہ ریونیو سکینڈل ، رشوت خوری کی انکوائری کے نتائج بھی نہ نکل سکے ، ڈائریکٹر ایڈمن واسا کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کے احکامات پر انکوائریاں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام انکوائری افسران کو مراسلے کے ذریعے انتباہ کر دیا گیا ہے ، التوا کی شکار انکوائریوں کی رپورٹ جلد مکمل کر لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں