میٹرک ، انٹر امتحان ، عملے کیلئے سپیشل سروس ایکٹ نافذ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لازمی ڈیوٹی کرنی ہوگی ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانی عملے کے لیے ایکٹ نافذ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل،بارھویں جماعت کے امتحانات 20مئی سے شروع ہوں گئے ۔امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ افسران وعملہ کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا۔متعلقہ افسران و عملہ کی تمام عملے کو ڈیوٹی روسٹر پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے نام مراسلہ جاری۔ہیڈ ایگزیمینر،انویجیلیشن سٹاف، موبائل انسپکٹرز،ڈسٹری بیوشن انسپکٹرز کے نام مراسلہ جاری ۔ریزیڈنٹ انسپکٹرز،پیپر سیٹرز،ہیڈ اور سب ایگزیمینرز کے نام مراسلہ جاری۔تمام افسران و ملازمین بروقت نظم وضبط کیساتھ ڈیوٹی کریں۔