ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں کی نقدی،مال،اسلحہ برآمد

ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں کی نقدی،مال،اسلحہ برآمد

موڑکھنڈا(نامہ نگار)تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں کی نقدی۔۔۔

 مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزم 3 ماہ قبل لاہور سے آنے والی بس کو موڑا سٹاپ کے قریب لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ،ملزموں سے ڈکیتی کے 10 مقدمات کا سراغ مل گیا، مزید تفتیش جاری ہے ، حنیف عرف حنیفا گینگ ڈکیتی کی متعدد واراتوں میں ملوث تھا،پولیس ٹیم نے ملزموں کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا،ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی اور پولیس ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں