سبزیاں 130، پھل 160روپے کلو تک مہنگے ، شہری پریشان

سبزیاں 130، پھل 160روپے کلو تک مہنگے ، شہری پریشان

لاہور(کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹوں میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت ہوئے ۔ انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام،سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی سرکاری قیمت 55روپے مقرر کی گئی۔

 تاہم دکانداروں نے گراں فروشی کرتے ہوئے 65روپے فی کلو تک فروخت کئے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 44کی بجائے 50روپے ،پیاز درجہ اول 127کی بجائے 140سے 150 ،پیاز درجہ دوم 115کی بجائے 125سے 130،ٹماٹردرجہ اول 110روپے کی بجائے 140سے 145روپے ،ٹماٹر درجہ دوم 96کی بجائے 110سے 120،لہسن دیسی 230روپے کی بجائے 280روپے ،لہسن چائنہ 340روپے کی بجائے 380سے 400روپے ،ادرک تھائی لینڈ 620روپے کی بجائے 680سے 700روپے ،میتھی 64روپے کی بجائے 70سے 75،بینگن 58روپے کی بجائے 75سے 80، اروی 150کی بجائے 170سے 180،کریلا 120کی بجائے 140روپے ،بند گوبھی30روپے کی بجائے 45سے 50روپے ،پھول گوبھی 60روپے کی بجائے 80روپے ،بھنڈی 210روپے کی بجائے 280سے 300روپے ،شلجم 47روپے کی بجائے 55سے 60روپے ،مٹر 120روپے کی بجائے 170سے 180روپے ،سبز مرچ اول 115روپے کی بجائے 190سے 200،گھیا کدو 85روپے کی بجائے 90روپے ،لیموں چائنہ 190روپے کی بجائے 300سے 320روپے ،پالک فارمی 30روپے کی بجائے 45سے 50روپے ،گاجر دیسی 70روپے کی بجائے 80روپے ،کچنار 270روپے کی بجائے 320روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔پھلوں میں ایک کلو سیب کالاکولو پہاڑی درجہ اول 315روپے کی بجائے 380سے 400روپے ،سیب سفید درجہ اول 145روپے کی بجائے 200روپے ، کیلا اول درجن 180روپے کی بجائے 240سے 250روپے ،امرود 150روپے کی بجائے 170سے 180روپے ،کینواول درجن 240روپے کی بجائے 380سے 400روپے ،سٹابری اول 185روپے کی بجائے 200روپے ،کھجور ایرانی 480روپے کی بجائے 500 سے 520روپے تک فروخت کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں