پائرولیسز پلانٹس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

پائرولیسز پلانٹس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

لاہور (اکنامک رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صنعت، تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحولیات کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔

جس میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پائرولیسز یونٹس پر پابندی کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری توانائی،متعلقہ افسروں ،ماہرین ماحولیات اور پائرولیسز پلانٹس مالکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ پائرولیسز پلانٹس مالکان نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی گائیڈ لائنزپر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ نگران وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم فیکٹریاں بند کرنے نہیں، چلانے آئے ہیں،پائرولیسز پلانٹس ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کریں اورماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے محکمہ کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں،صرف وہی یونٹس بند ہوں گے جو محکمہ کی گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں