خانہ فرہنگ ایران ، اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

خانہ فرہنگ ایران ، اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

لاہور(سہیل احمد قیصر)رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی خطاطی کا ایک باب لاہور میں وا ہوا۔ خانہ فرہنگ ایران میں ہونے والی نمائش میں نوجوانوں آرٹسٹوں نے خطِ کوفی سے لیکر جدید مصورانہ خطاطی تک مختلف مراحل کو تدریجی ارتقاکی شکل میں پیش کیا۔

تفصیل کے مطابق اسلامک کیلی گرافی نمائش میں خط نسخ، دیوانی ، محقق اور پھر سب سے بڑھ کر اسلامی فن خطاطی کا مقبول ترین خط کوفی پیش کیا گیا۔گویا نمائش اپنے اندر اسلامی فن خطاطی کے بے شمار اندا ز سموئے ہوئے تھی۔ اِن فن پاروں کو بنانے والے تو نوجوان تھے لیکن پختگی استادوں کی سی دکھائی دے رہی تھی۔ اسلامی فن خطاطی کے تمام رنگ تو اپنی جگہ لیکن اِس کا ایک بہت ہی خوب صورت رنگ یہ بھی ہے کہ اِس نے اسلامی ممالک میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کو آپس میں جوڑنے کا کام بھی خوب کیا ۔اِس حوالے سے ممتاز خطاط قاضی اظہر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے نوجوان آرٹسٹ اسلامی خطاطی میں بہت شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں،اس نمائش میں حصہ لینے والے متعد د آرٹسٹ مستقبل میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں