مطلقہ بیوی نے سابق خاوندپرتیزاب پھینک دی

مطلقہ بیوی نے سابق  خاوندپرتیزاب پھینک دی

قصور (نمائندہ دنیا) پھولنگر کے نواح میں مطلقہ بیوی نے اپنے دوسرے خاوند سے مل کر سابق خاوند پر تیزاب پھینک دیا۔

 محلہ صابری کے رہائشی عتیق احمد نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ شہناز کوثر کواس کے غلط چال چلن کی وجہ سے میں نے طلاق دے دی تو اس نے میرے بھائی عارف سے نکاح کر لیا، وقوعہ کے روز عارف اور اسکی بیوی شہناز کوثر نے مجھ پر تشدد کیا،اس کے بعد اس نے خرم شہزاد کو بلا لیا ،جب مجھے پتہ چلا کہ وہ دربار بابا قلا پیر پرناواں میں اکٹھے ہوئے ہیں، میں وہاں پر گیا تو انہوں نے مجھ پر تیزاب کی بوتل پھینک دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں