جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 20ملزم شناخت کرلئے

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 20ملزم شناخت کرلئے

لاہور (مدثر حسین سے) پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ہونے والے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی جے آئی ٹی نے سائنسی طریقوں سے تفتیش شروع کر دی ۔

جے آئی ٹی نے جیو فینسنگ کی مدد سے 20ملزمان کو نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ہونیوالے مقدمات پر جے آئی ٹی نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ۔ جے آئی ٹی کی ٹیم نے جیو فینسنگ کی مدد سے 20 ملزمان کی شناخت کر لی ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزموں کو پہلے سے درج 10 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی کیخلاف ہونیوالے 10 مقدمات میں 25 سو کے قریب نامزد اور نامعلوم ملزمان ہیں۔پولیس نے اب تک 252 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں