کالجز سپورٹس فیس میں 50فیصد سے زیادہ اضافے کی تجویز

کالجز سپورٹس فیس میں 50فیصد  سے زیادہ اضافے کی تجویز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو سپورٹس فیس میں 50 فیصد سے زیادہ اضافے کی تجویز دے دی ۔

فیس میں اضافے سے حاصل ہونے والے فنڈز انٹر کالجیٹ مقابلوں پر خرچ ہونگے ۔تعلیمی بورڈز ہر سال کالج طلبا سے 180 سو روپے فیس فی کس وصول کرتے ہیں جسے 280 کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ہر سال پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 40 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کی رجسٹریشن ہوتی ہے ۔فنڈز سے ہر سال کھیلوں کے خصوصی مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن تجویز کی حتمی منظوری دے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں