ننکانہ میں مافیا قبضوں کیساتھ سرکاری زمینوں سے مٹی بھی نکالنے لگا

لاہور (نمائندہ دنیا )ننکانہ میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر قبضہ کے ساتھ ساتھ زمینوں سے مٹی بھی نکالنے لگا ۔انکروچمنٹ پر مامور عملہ بھی تقسیم ہو گیا۔
ایک دوسرے پر قبضہ مافیا سے ملی بھگت کے الزامات ،ایک گروپ میں ظفر اقبال پوائنٹ کمانڈر ، شہباز سعید ، کاشف بھٹی ، ساجد علی ، کاشف شبیر شامل ہیں جبکہ دوسرا گروپ شہباز اعوان ،ساجد عظمت اور طبیب اعوان پر مشتمل ہے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر عمر اعوان نے بتایا پولیس تعاون نہیں کرتی۔