لیڈی ولنگڈن ہسپتال آؤٹ ڈورکا دوسرے روز بھی بائیکاٹ

لیڈی ولنگڈن ہسپتال آؤٹ ڈورکا دوسرے روز بھی بائیکاٹ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پردوسرے روز بھی آؤٹ ڈور سروس کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی بڑی تعداد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور انکوائری کمیٹی کو ایم ایس اور گائنی کی سینئر فیکلٹی ممبران کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ینگ ڈاکٹر زنے مطالبہ کیا ڈاکٹر نسیم کے ورثا کو فی الفور شہیدپیکیج دیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں