واسا :ترقیاتی بجٹ کا دیگرجگہ استعمال،آڈٹ اعتراضات

واسا :ترقیاتی بجٹ کا دیگرجگہ استعمال،آڈٹ اعتراضات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا کے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے میں واسا انتظامیہ کی مبینہ کوتاہی سامنے آگئی۔بجٹ قوانین کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو صرف ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 لیکن انتظامیہ نے ترقیاتی بجٹ کو غیر ترقیاتی ہیڈ میں استعمال کر لیا۔بجٹ میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 66 کروڑ روپے  رکھے گئے اور واسا کو  پلانٹ کی اراضی خریدنے کی ہدایت کی گئی۔ واسا نے فنڈز سے اراضی نہ خریدی،فنڈز کو سرنڈر کرنے کے بجائے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر لیا، بجلی کے بل ادا کر دئیے گئے ۔آڈیٹر جنرل کی جانب سے واسا کے مبینہ غیر قانونی امور پر اعتراضات اٹھا دئیے گئے ۔ آڈیٹر جنرل نے واسا کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن پر کیس پبلک اکاؤنٹنس کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں