ایل ڈی اے ایونیو ون :سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم غیر آباد ہونے اور ترقیاتی کام نہ کرانے کے سبب سکیم کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ حال ہوچکا ہے۔۔۔
جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جبکہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل بھی سراٹھا رہے ہیں، ایل ڈی اے کی جانب سے تنازعات کا شکار رہنے والی سوسائٹی کے الاٹیوں کو پلاٹ تو الاٹ کر دیئے مگر بنیادی انفراسٹرکچر نہ ہونے کے سبب لوگ سوسائٹی کا رخ کرنے کو تیار نہیں ہیں، اب ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ایل ڈی اے ایونیو ون کے چھ بلاکس میں سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا، ایونیو ون کے جی ،کے ، سی ،ڈی ، جے اور ایم بلاک میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے ، ایل ڈی اے نے ایونیو ون میں 850 کنال اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا۔