پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے وینڈرز/سپلائرزکیلئے تربیتی سیشن

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے  وینڈرز/سپلائرزکیلئے تربیتی سیشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے وینڈرز/سپلائرز اور پروکیورنگ ایجنسی کیلئے دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

پی آئی ٹی بی ای پروکیورمنٹ ٹیم کی جانب سے منعقدہ اس سیشن کا مقصد وینڈرز/سپلائرز کی رجسٹریشن کرنا، بولی جمع کرانا، یوزر کری ایشن، ٹینڈر پبلشنگ اور ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزایبل سسٹم یا ای پروکیورمنٹ سسٹم پر کوٹیشن جمع کرانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں