سیف سٹیز کے ذریعے چوری کی گاڑی برآمد
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) شہری آغا طارق کی گاڑی رات اچھرہ سے چوری ہوگئی تھی، شہری نے 15 پرگاڑی چوری کی اطلاع کی۔
جس پرسیف سٹی نے متعلقہ ڈولفن کو ریئل ٹائم میں گاڑی چوری کی اطلاع دی اور کیمروں کے ذریعے ڈولفن فورس کو گاڑی کی موومنٹ مسلسل بتائی جاتی رہی،ڈولفن ٹیم 142سیکٹر انچارج نولکھا نے چرچ کے قریب گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جسے ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے راوی روڈ کے قریب راؤؤنڈ اپ کرکے گاڑی برآمد کرکے تھانہ راوی روڈ کے حوالے کردی۔