غیر قانونی طورپر تعمیر 7املاک مسمار ، سربمہر

غیر قانونی طورپر تعمیر  7املاک مسمار ، سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون سیون کا آپریشن، آپریشن کے دوران سات سے زائد املاک مسمار اور سربمہر کر دی گئیں۔

اک عرب سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 1 ای بلاک پر قائم تعمیرات مسمار کر دی گئی، پلاٹ نمبر 30 اور 126اے بلاک وینس ہاؤسنگ سوسائٹی پر بننے والی غیر قانونی سب ڈویژن مسمار، پلاٹ نمبر 20 اور 191 بی بلاک وینس ہاؤسنگ سکیم پر ہونے والی غیر قانونی سب ڈویژن جزوی مسمار کر دی گئی، ٹاؤن شپ میں پلاٹ نمبر 7-14 بی ون اور 11-2 سی ٹو پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں