مقدمات، پی ٹی آئی قیادت کو تفتیش کیلئے بلانے کافیصلہ

مقدمات، پی ٹی آئی قیادت کو تفتیش کیلئے بلانے کافیصلہ

لاہور (مدثر حسین سے) پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات پر پی ٹی آئی کی قیادت کو تفتیش کے لیے بلانے کا فیصلہ۔

فواد چودھری اور حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کو بلائے جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ ایک دو روز تک باقاعدہ سمن جاری کر کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔جن رہنماؤں کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا ،ان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری ،حماد اظہر،اعجاز چودھری ،مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ،یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔ جے آئی ٹی کی ٹیم آئندہ عدالتی پیشی میں ان رہنماؤں کی ضمانت خارج کرنے کی بھی عدالت سے استدعا کرے گی۔جے آئی ٹی کی ٹیم جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں