پنجاب بینک نے قبل ا ز ٹیکس ساڑھے 18ارب کا منافع کمایا

پنجاب بینک نے قبل ا ز ٹیکس ساڑھے 18ارب کا منافع کمایا

لاہور(سٹا ف رپورٹر) دی بینک آ ف پنجاب کے ممبران کا 32 واں سالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں بورڈ آ ف ڈائریکٹر ز، بینک کی سینئر مینجمنٹ اور شیئر ہولڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سالانہ اجلاس عام کی میٹنگ کے دوران شیئرہولڈرز کوبینک کی مالی کارکردگی کے بارے میں مختصر پریزنٹیشن دی گئی۔شرکاکو بتایا گیا کہ وسائل کے دانشمندا نہ استعمال، کاروباری حجم میں اضافہ اور نئی خدمات و مصنوعات کے متعارف کرانے سے بینک نے سال2022 کے دوران 18.5 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا۔ اس طرح بینک نے 10.83 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا۔ فی شیئر آمدن 3.64 روپے رہی جو کہ سال 2021 کے دوران 4.18 روپے تھی۔شرکا کو یہ بھی بتایاگیا کہ بینک کی مضبوط مالی پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے بینک کی طویل المدتی درجہ بندی کو ڈبل اے پلس پر برقرار رکھا ہے ۔پریزیڈنٹ/سی ای او نے شیئر ہولڈر زکو بینک کے مستقبل بارے حکمت عملی سے بھی روشناس کرایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں