پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کیلئے اینٹی بیگری سکواڈتشکیل

پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کیلئے اینٹی بیگری سکواڈتشکیل

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے اینٹی بیگری سکواڈ تشکیل دیدیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے لاہور پولیس کا اینٹی بیگری سکواڈ تشکیل دیا۔اینٹی بیگری سکواڈ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی زیر نگرانی کام کرے گا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں گدا گر مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے آپریشنز تیز کئے جارہے ہیں،گداگر وں کی نشاندہی کے لئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی،سپیشل سکواڈ ڈولفن سمیت خواتین اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے معصوم بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں