دی یونیورسٹی آف لاہور میں منہ کے کینسر پر آگاہی سیمینار
لاہور(سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن اینڈ پریونٹو ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام منہ کے کینسر پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایم ایس یو او ایل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز نے مہمان خصوصی جبکہ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ نے بطورمہمان اعزاز شرکت کی۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق ، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ چودھری ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرعروج الحسن،ڈاکٹر وجیہہ ، ڈاکٹرمحمد حسن سمیت طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا بطور ڈاکٹر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ منہ کے کینسر کے حوالے سے مریضوں اور انکے لواحقین کو آگاہی دیں،احتیاط علاج سے بہتر ہوتی ہے ا س لئے جو بھی مریض دانتوں کے امراض کے ساتھ ہسپتال آئے اسے لازمی طورپر آگاہ کریں کہ سموکنگ ، پان ،گٹکا اور چھالیہ منہ کے کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ڈاکٹر ریاض وڑائچ نے کہا سر اور گردن کے کینسر میں 90فیصد کیسز سگریٹ نوشی ، پان اور گٹکا کھانے سے رپورٹ ہوتے ہیں۔