قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارا فخر:گورنر

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارا فخر:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم سب پر واجب ہے ۔ دریں اثنا گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی اہلیہ عائشہ بلیغ نے گورنر ہائوس میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں صدر گرلز گائیڈ ایسوس ایشن پنجاب کا حلف اٹھایا۔ صوبائی کمشنر پنجاب گرلز گائیڈ ایسوس ایشن مسز ثروت حامد نے بیگم گورنر پنجاب سے حلف لیا۔تقریب میں گورنر نے خصوصی شرکت کی۔ بیگم گورنر نے کہا کہ گرلز گائیڈز کا مقصد ملک،معاشرے اور انسانیت کی بھلائی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں