بچے مستقبل ، تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری :گورنر

بچے مستقبل ، تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری :گورنر

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں سندھ کے پارلیمنٹیرینز کے وفد نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی قیادت میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں صوبہ پنجاب میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو بھٹوں سے نکال کر زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ۔ گھریلو ملازمین بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم ایل آر ایف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے گھریلو ملازمین بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ پنجاب میں گھریلو ملازمین بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 پاس کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں