نجی سوسائٹیز کے زیرالتوا کیسز کے حل کیلئے کمیٹی قائم

نجی سوسائٹیز کے زیرالتوا کیسز کے حل کیلئے کمیٹی قائم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، کمشنر نے نجی سوسائٹیز کے زیرالتوا کیسز کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی ۔محکمہ کوآپریٹوز و ایل ڈی اے ،کمشنر آفس کے ڈائریکٹرز کمیٹی میں شامل۔کمشنر آفس سطح سے کمیٹی کارکردگی کا جائزہ ہوگا۔

 درخواست دہندگان مالکان سوسائٹیز کو آسانی فراہم کی جائے ۔کمیٹی فوری ٹی اوآرز بنائے ۔ ایس او پیز بنانے کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہوگا۔کمشنر نے نجی سوسائٹیز منظوری کے زیرالتوا کیسز حل کیلئے کمیٹی کو ہر 15دن کے بعد میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں