پاکستان کو نظریاتی یوم تکبیرکی بھی اشد ضرورت ہے :شجاع الدین شیخ

لاہور (نمائندہ دنیا) پاکستان کو نظریاتی یوم تکبیر کی بھی اشد ضرورت ہے ۔
یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا 28 مئی 1998 کا دن، پاکستان کے جغرافیائی دفاع اور عسکری حیثیت کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان نے بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں اپنی ایٹمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا جس سے نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت تمام طاغوتی قوتوں میں صف ماتم بچھ گئی۔