ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کا خاصہ ہے :علما کرام

ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کا خاصہ ہے :علما کرام

لاہور (نمائندہ دنیا) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم، مولاناعلیم الدین شاکر ،مولانامحبوب الحسن طاہر ،مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ ، مولانا سمیع اللہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدئہ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے دی ہیں۔

شہدائے ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جا چکا ہے ،مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے کثیر تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا قادیانیت دم توڑ رہی ہے ، آئے روزمصدقہ اطلاعات ملتی ہیں کہ اتنے قادیانیوں نے اسلام قبول کر لیا ،ناموس رسالت کی حفاظت مسلمانوں کا خاصہ ہے ۔علماکرام نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں