گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے رجسٹریشن کارڈ کے اجراکے بحران کاخدشہ

گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے رجسٹریشن کارڈ کے اجراکے بحران کاخدشہ

لاہور (نمائندہ دنیا ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی سست روی کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹوں کے بعد رجسٹریشن کارڈ کے اجرا کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے اجراکے ٹینڈر کا آخری دن تھا لیکن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے رجسٹریشن کارڈ کے اجراکا کوئی متبادل بندو بست نہیں کیا اور نہ ہی مزید ٹھیکہ دینے کے لیے کوئی نیا ٹینڈر طلب کیا ہے ۔رجسٹریشن کارڈز کی خریداری کیلئے ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔کمیٹی کی جانب سے موجودہ کنٹریکٹ کے خاتمے کے باوجودسست روی اختیار کی گئی ہے ۔ایکسائز ذرائع کے مطابق 5سال قبل 530روپے فی کارڈ کا کنٹریکٹ ان باکس کمپنی کے ساتھ کیا گیاتھا۔ان باکس کمپنی نے 80 لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز فراہم کئے ۔بحران کے پیش نظر ڈی جی ایکسائز کی جانب سے موجودہ کمپنی کو 4لاکھ مزید کارڈز دینے کے کنٹریکٹ میں توسیع متوقع ہے ۔ محکمہ ایکسائز نے شہریوں سے فیس وصولی کے باوجود 25لاکھ سے زائد پلیٹس زیرالتوا ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں