5 موبائل بس لائبریری بنانے کا منصوبہ التواکا شکار

 5 موبائل بس لائبریری بنانے کا منصوبہ التواکا شکار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی مبینہ نااہلی کے باعث شہر بھر کے سکولوں میں شرح خواندگی میں اضافے کا منصوبہ کاغذوں کی نذر ہو گیا ۔

لاہور میں 5 موبائل بس لائبریری بنانے کا منصوبہ دو سال گزرنے کے باوجود التواکا شکار ہے ۔بتایا گیا ہے کہ موبائل لائبریری کیلئے پانچ منی بسیں خریدی جانا تھیں۔مذکورہ موبائل بس لاہور کی پانچ تحصیلوں میں بھجوانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔موبائل لائبریری کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں میں کتاب بینی کا شوق پیدا کیا جانا تھا ۔بچوں میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرکے انہیں سکولوں میں لانے کا پروگرام تھا۔منصوبہ کیلئے سابق دور حکومت میں 20 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبہ تاحال کاغذوں تک محدود ہے ۔ اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز اور منظوری ملتے ہی منصوبہ پر دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں