جیل روڈ انڈر پاس کو سیدھا کرنے کامنصوبہ ملتوی

جیل روڈ انڈر پاس کو سیدھا کرنے کامنصوبہ ملتوی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے لاہور میں شروع ہونے والے 4میگا پراجیکٹس پر نظر ثانی کر لی،جیل روڈ انڈر پاس ری الائنمنٹ منصوبہ کو رواں مالی سال سے ڈراپ کر دیا گیا۔

 ایل ڈی اے نے پری کوالی فکیشن بھی طلب کر لی تھی،منصوبہ آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوگا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ نے جیل روڈ پراجیکٹ ڈراپ ہونے کی تصدیق کر دی۔گزشتہ 6سال سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کینال روڈ انڈر پاسز کی ری الائنمنٹ کا بجٹ رکھا جارہا تھا،جیل روڈ انڈر پاس کو دائیں طرف بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔یہ انڈر پاس سب سے پرانا ہے ۔کینال روڈ کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے تمام انڈر پاسز دائیں جانب تعمیرکئے گئے جبکہ جیل روڈ بائیں جانب ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہیں۔دائیں طرف سے آنے والی ٹریفک بائیں جانب مڑنے سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی ترجیحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، آئندہ مالی سال منصوبے پر کام شروع کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں