ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 ارب 82لاکھ کے فنڈز منظور

 ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 ارب  82لاکھ کے فنڈز منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی اینڈ ڈی بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 61ویں اجلاس میں ہیلتھ اور روڈز سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر13ارب 82کروڑ 33لاکھ 22ہزار روپے کی منظوری دی۔x

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی اینڈ ڈی بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 61ویں اجلاس میں ہیلتھ اور روڈز سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر13ارب 82کروڑ 33لاکھ 22ہزار روپے کی منظوری دی۔ چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کے لئے 6ارب1کروڑ 20لاکھ 82ہزار روپے اورگوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ (بے نظیر چوک)سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (واہنڈو انٹر چینج)تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے لئے 7ارب 81کروڑ 12لاکھ 40 ہزار روپے منظور کئے گئے ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور سمیت محکمہ جات کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں