کمشنر اور ڈی سی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے مانیٹرنگ روم کا جائزہ

کمشنر اور ڈی سی کا عیدالاضحیٰ صفائی  آپریشن کے مانیٹرنگ روم کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنرمحمد علی رندھاوا اور ڈی سی رافعہ حیدر نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے آپریشنل ورکنگ بارے بریفنگ دی۔دونوں افسروں نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے قائم مانیٹرنگ روم کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر کا کہنا تھا شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹرک آرٹ سے مزین کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔ ڈے اینڈ نائٹ شفٹ میں 1500 کلو میٹر لمبی سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں