لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر پارک بنانے کا منصوبہ تیار

لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر پارک بنانے کا منصوبہ تیار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور کی خوبصورتی کے لئے لکھو ڈیر میں قائم موجودہ ڈمپنگ سائٹ پر ماحول دوست پارک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ۔

 نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد کو سی ای او روڈا عمران امین نے بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا لاہور کا کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے 350 ایکڑ اراضی پر نئی لینڈ فل سائٹ کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے ،روزانہ پیدا ہونے والے 6 ہزار ٹن کوڑے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کی ضرورت ہے ،محمود بوٹی اور لکھو ڈیر میں پہلے سے موجود دو لینڈ فل سائٹس اپنی استعداد پوری کر چکی ہیں،انہیں شہری آبادی سے دور شفٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ بابو صابو انٹرچینج سے تین کلومیٹر دور روڈا فیز ون میں 50 ایکڑ اراضی پر نئی لینڈ فل سائٹ بنانے کا منصوبہ ہے ۔ابراہیم مراد کا کہنا ہے لینڈ فل سائٹ سائنسی تقاضوں اور یورپی معیار کے مطابق بنائی جائے ،لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا جائزہ ،سائٹ پر سولر پاور پلانٹ لگایاجائے ، ماحول دوست سولر پاور پراجیکٹ سے سستی بجلی کے ساتھ ساتھ حکومت کو ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں