چربہ سازی کے الزامات کی 2ماہ میں انکوائری مکمل کرنیکاحکم

 چربہ سازی کے الزامات کی  2ماہ میں انکوائری مکمل کرنیکاحکم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر طلعت اسلام کے خلاف طالبہ کے ریسرچ آرٹیکل کی چربہ سازی کے الزامات کی انکوائری پانچ سال سے مکمل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی پلیجرازم سٹینڈنگ کمیٹی کو دو ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ کمیٹی تمام فریقین کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق معاملے کا فیصلہ کرے۔

 ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے یہ حکم پنجاب یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام میں ماسٹرز کی طالبہ کنزہ عاطر کی درخواست پر جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں