ڈپٹی رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی سلیم اختر کے انتقال پر اظہارافسوس

ڈپٹی رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی سلیم  اختر کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈپٹی رجسٹرار/سیکرٹری ٹو وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سلیم اخترکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ سلیم اختر انتہائی قابل، ایماندار اور محنتی آفیسر تھے اور انتظامی افسران کے لئے مثال تھے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں