ایچ ای ڈی نے 500فیمیل لیکچرارز کی ترقی روک لی

 ایچ ای ڈی نے 500فیمیل لیکچرارز کی ترقی روک لی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لیکچرار فیمیل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پروموشن روک لی گی۔ لیکچرار فیمیل جن کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 29 مئی 2023 کو ہونے جا رہا تھا۔

 اچانک ڈیپارٹمنٹ نے لیکچرار فیمیل کی پروموشن کو 29 مئی کو ہونے والی میٹنگ کے ایجنڈے سے ہی نکال دیا گیا۔ 500 کے قریب لیکچرار فیمیل کو اپنی پروموشن بغیر کسی وجہ کے تاخیر کا شکار ہونے اور مئی میں آرڈرز جاری نہ ہونے کی صورت میں ناقابل تلافی مالی نقصان کا سامنا ۔ اس سلسلے میں جب اعلیٰ افسران سے اس بابت درخواست کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کی وجہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی پروموشن آرڈر پر لیا گیا حکم امتناعی ہے ، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کا لیکچرار فیمیل کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اعلیٰ افسران لیکچرار فیمیل کو ترقی دینے میں ٹال مٹول اور سستی سے کام لے رہے ہیں۔ لیکن اس کا خمیازہ لیکچرار فیمیل کو اپنی پوری ملازمت میں بھگتنا پڑے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں