سانحہ ماڈل ٹاؤن ، بریت کی درخواستوں پر 2جون کو دلائل طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، بریت کی  درخواستوں پر 2جون کو دلائل طلب

لاہور(اپنے خبرنگار سے ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر 2 جون کو دلائل طلب کرلیے ۔

عدالت نے سابق ایس ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی کی بریت کی درخواستوں پر 2جون کو دلائل طلب کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں